لاہور : ماڈل بازار میں سہولت رمضان سٹالز لگا دئیے گئے 

Mar 01, 2025 | 12:56 PM

ایک نیوز:صوبائی دارلحکومت لاہور میں ماڈل بازار میں سہولت رمضان سٹالز لگا دئیے گئے ۔
لاہور میں سستی چینی کیلئے 18پوائنٹس قائم کر دئیے گئے، سہولت رمضان سٹالز سے چینی ایک شناختی کارڈ پر 130 روپے کلو کے حساب5کلو ملے گی۔
سہولت رمضان سٹالز میں ٹماٹر 50 روپے کی بجائے 45 روپے فروخت مٹر 50 کی بجائے 48 روپے ، بھنڈی 160 کی بجائے 158 روپے فروخت پیاز 80 روپے کی بجائے 75 روپے ، آلو 55 روپے کی بجائے 50 روپے فروخت ہو رہا ہے۔
لہسن 625 روپے کی بجائے 600 روپے ، سبز مرچ 110 کی بجائے 108 فروخت سیب کالا کولو 330 روپے کی بجائے 315 روپے کلو فروخت کیلا دوئم 190 کی بجائے 180 روپے درجن فروخت ہو رہا ہے۔
خربوزہ 140 روپے کی بجائے 135 روپے کلو فروخت کجھور ایرانی 470 روپے ، کجھور روبائی 1000 روپے کلو فروخت    ہورہا ہے۔    

مزیدخبریں