اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے نئے پراجیکٹ بارے مداحوں کوآگاہ کر دیا

Mar 01, 2025 | 12:40 PM

ویب ڈیسک:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے مداحوں کوآگاہ کر دیا۔
نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت2نئے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہیں جوان کیلئے بہت خاص ہیں، نعیمہ نے بتایا کہ انکا نیا پراجیکٹ ڈرامہ جندو اور عہد وفا سے ملتا جلتا ہے، یہ ایک ایسا پراجیکٹ ہے جو مجھے بہت پسند ہے اور مجھے امید ہے کہ ناظرین بھی اس سے خوب محظوظ ہوں گے۔
نعیمہ بٹ نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایسے فنڈ ریزنگ ایونٹس کا حصہ بن رہی ہوں جہاں میرے کام کو ناصرف پذیرائی مل رہی ہے بلکہ اس کے ذریعے میں مثبت سماجی پیغام بھی دے سکتی ہوں۔
واضح رہے کہ ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ نعیمہ بٹ کبھی میں کبھی تم، جندو اور عہد وفا جیسے مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔ 

مزیدخبریں