ایک نیوز: سپریم کورٹ میں مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔
محمد راجہ بشارت نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی، مریم نواز نے بطور وزیر اعلیٰ اشتہارات میں ذاتی تشہیر کی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 22ستمبر 2022 کو سرکاری پیسہ سے تشہیر پر پابندی لگائی تھی ، مریم نواز کی ذاتی تشہیر عدالتی فیصلہ کی خلاف ورزی ہے۔
مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کا آغاز کیا جائے، مریم نواز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا جائے۔

کیپشن: A petition for contempt of court was filed against Maryam Nawaz in the Supreme Court