ایک نیوز: امریکی صدر نےچین پرمزید10فیصد ٹیرف کااعلان کر دیا۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اب بھی چین ، میکسیکو اورکینیڈاسے منشیات امریکا میں سمگل ہورہی ہے، منگل سے چین پرمزید10فیصد ٹیرف نافذ ہوگا۔
چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یکطرفہ محصولات عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی ہے ، امریکا نے ٹیرف لگایاتوتمام جوابی اقدامات کریں گے،فروری کےشروع میں بھی امریکی صدرچینی درآمدات پر10فیصد ٹیرف عائد کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے کینیڈا اور میکسیکو پر بھی ٹیرف کا اعلان کیا تھا جبکہ چین کو بھی دھمکی دی تھی کہ اس پر بھی ٹیرف لگایا جائے گا جس کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم نے اس پر سخت ردعمل دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر امریکہ ٹیرف لگاتا ہے تو وہ بھی امریکی پر سخت پابندیاں لگائے گا۔