ایک نیوز:صدر آصف زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے معاملے پر ایوان صدر نے حکومت سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق صدر اپنے خطاب میں ایک سالہ کارکردگی کے اہم نکات کا ذکر کرینگے ،صدر کی تقریر میں حکومت کے اہم معاشی اقدامات کے نتائج کا بھی ذکر ہوگا،صدر کیجانب سے غریب طبقے کے لیے بعض اعلانات بھی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر نے اس حوالے سے بھی حکومت سے تفصیلات مانگی ہیں ،صدر آصف زرداری اپنے خطاب میں کشمیر فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر بھی اظہار خیال کرینگے ،اپوزیشن کے متوقع احتجاج کے پیش نظر صدر کے خطاب کا دورانیہ بیس سے پچیس منٹ ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دس مارچ کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،صدر کے خطاب کے ساتھ ہی دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہوجائے گا ،سپیکر قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کرینگے، عسکری قیادت گورنرز وزراء اعلیٰ سمیت صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز کو بھی مشترکہ اجلاس دیکھنے کی دعوت دی جائے گی۔

کیپشن: Address of the President of Pakistan to the Parliament, the President of the House asked the government for performance report