ایک نیوز:لاہور سے فتنہ الخوارج کے2جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشتگرد منموہن سنگھ گرفتار کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ منموہن سنگھ کا تعلق رحیم یار خان سے ہے ،دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد،آئی ای ڈی بم ،3ڈیٹونیٹر 23برآمد ہوئے،دہشت گردوں سے حفاظتی فیوز تار ،نقدیاور موبائل فون بھی برآمدہوئے۔
سی ٹی ڈی لاہور کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت سالح رضا ،محمد ریاض،ابوبکر ،بوال خان، محمد یونس ،عثمان ،منموہن سنگھ وغیرہ کے نام سے ہوئی ،دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے ۔
حکام کے مطابق لاہور رواں ہفتے میں 2231 کومبنگ آپریشنز کے دوران495 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 87565 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔
سی ٹی ڈی کی کارروائی،فتنہ الخوارج کے3دہشتگردگرفتار
Mar 01, 2025 | 10:10 AM