ایک نیوز: چیمپیئنز ٹرافی میں آج انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کراچی میں کھیلا جائیگا ۔
گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی سے آسٹریلیا نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے، چوتھی ٹیم کا فیصلہ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے میچ سے ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ بی کا افغانستان اور آسٹریلیا کے اہم میچ بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا تھا تاہم آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
افغانستان کے 274 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنائے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا اور میچ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث ختم کردیا گیا تھا۔
دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گئے اور 4 پوائنٹس ہونے پر آسٹریلیا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔