ایک نیوز: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کایوکرینی صدر ولادیمیرزیلنسکی سے ملاقات میں کہنا تھا کہ آپ اس وقت اچھی پوزیشن میں نہیں، ٹرمپ نے زیلنسکی کوجھاڑ پلادی، زیلنسکی آپ تیسری جنگ عظیم پر جواکھیل رہے ہیں۔
ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے اگر میں بیچ میں نا آتاتوآپ کاروس سے کبھی معاہدہ نہ ہوتا،آپ چاہتے ہیں میں پیوٹن کے بار ے میں غلط باتیں کروں،میں پیوٹن یاکسی کے ساتھ منسلک نہیں ہوں، آپ پیوٹن سے نفرت کااظہارکررہے ہیں،میرے لیے اس قسم کی نفر ت کیساتھ معاہدہ کرنا بہت مشکل ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پیوٹن پر سختی سے کوئی معاہدہ نہیں ہوگا،یوکرین صرف سکیورٹی کی بات کرر ہاہے، مجھے ابھی یوکرین کی سکیورٹی کی فکر نہیں،ہمیں ڈیل کرنی ہے،آپ سمجھوتے کے بغیر کئی سودا نہیں کرسکتے ۔
یوکیرین کے صدر زیلنسکی نے کہا کہ میرا مقصد اپناملک، اپنی اقدار، آزادی اورجمہوریت کوبچانا ہے ،جو کچھ وائٹ ہائوس میں ہوا اچھا نہیں ہوا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی کےبعد مشترکہ پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی، یوکرینی صدر نے روسی صدر کو قاتل اوردہشتگردقراردےد یا، امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ صدر زیلنسکی مذاکراتی عمل میں امریکا کی شرکت پرامن کیلئے تیار نہیں، زیلنسکی نےاوول آفس میں امریکا کی توہین کی۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ زیلنسکی کولگتا ہے ہماری شمولیت سے انہیں فائدہ ہوگا، میں کسی کافائدہ نہیں امن چاہتاہوں، ملاقات میں امریکی نائب صدر بھی موجود تھے، آپ چیخیں مت ،یوکرین کے صدر کاامریکی نائب صدر کوجواب
امریکی صدر کی یوکرینی صدر سے ملاقات،ٹرمپ نے زیلنسکی کوجھاڑ دیا
Mar 01, 2025 | 08:35 AM