ڈالرکی قدر میں معمولی اضافہ 

ڈالرکی قدر میں معمولی اضافہ 
کیپشن: ڈالرکی قدر میں معمولی اضافہ 

ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں  امریکی کرنسی  ڈالرکی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پرڈالر 8پیسے اضافے سے 279روپے11پیسے سے بڑھ کر 279روپے19پیسے پربند ہوا۔گزشتہ روز انٹربینک ڈالر 279 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ ایک پیسہ کم ہوکر 282 روپے 3 پیسے ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 747 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوگیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 747 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 65 ہزار 325 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں 8 ارب 95 کروڑ 70 لاکھ 5 ہزار 716 روپے کے 13 کروڑ 60 لاکھ 75 ہزار 582 شیئرز کا لین دین ہوا۔