ویب ڈیسک: سعودی عرب نے پاکستانیوں کو 100 ٹن کھجور تحفے میں دے دی ہے۔
سعودی سفارت خانے کی جانب سے کھجوروں کا تحفہ پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا ہے، سعودی سفیر سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینیٹرین سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد محمد العثمانی موقع پر موجود تھے۔کابینہ ڈویژن کے نمائندگان نے تحفہ وصول کیا۔
سعودی حکومت کی جانب سے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستانی بھائیوں کے لیے کھجوروں کا تحفہ فراہم کرنے پر دلی خوشی ہے۔
واضح رہے سالانہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے رمضان سے قبل سعودی عرب نے پاکستان کو کھجوروں کا تحفہ دیا ہے، جبکہ رمضان کے موقع پر یہ کھجوریں عام عوام تک پہنچائی جائے گی۔