ویب ڈیسک:فیصل آباد میں بسنت،خونی ڈور نے ایک بچے کی جان لے لی ،فائرنگ واقعہ میں 6افراد زخمی ہو ئے۔
فیصل آباد میں پتنگ بازی پرپابندی ،پولیس کے سخت اقدامات کے باوجود شہرہوائی فائرنگ سے گونجتا رہا ۔شہریوں نے دل کھول کر بسنت پر پابندی کی خلاف ورزی کی ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران 325 مقدمات درج ، 2سو سے زائد پتنگ باز گرفتار ہوئے۔ملزمان سے کلاشنکوف، رپیٹرز سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمدہوئیں۔