ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع،سردی بڑھ گئی 

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع،سردی بڑھ گئی 
کیپشن: ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع،سردی بڑھ گئی 

ایک نیوز :ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ جاری،جاتی سردی بھی لوٹ آئی،نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

لاہور شہر میں وقفے وقفے سے ہلکی و تیز بارش جاری ہے،واسا کی جانب سے تمام سٹاف و مشینری کو الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری،نشیبی علاقوں میں پانی جمع  ہونے سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا ، بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے

کراچی میں بارش سے سردی بڑھ گئی،کئی علاقوں میں برف کے اولے بھی پڑے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ شہر کی اکثر شاہراہیں زیر آب آگئی کراچی: پوش ایریا ڈفینس کے مختلف فیزز میں بارش کا پانی سڑکوں پرجمع ہوگیا۔

جڑانوالہ  ، رینالہ خورد ساہیوال،اوکاڑہ،چونیاں،قصور،شاہ کوٹ،بٹگرام،سانگھڑ،لارالائی،سجاول،ٹھٹھہ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔

دوسری جانب پی ڈی ایم ایم اے نے پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔مری ،گلیات اور گردونواح میں برف باری کے بھی امکانات ہیں۔طوفان ، بارشوں اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے برف باری سے پہاڑی علاقوں میں ٹرانسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے۔

گلیات میں ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ جاری،سیاحوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی۔سردی کی شدت بڑھنے کے باعث جلانے کیلئے لکڑی بھی نایاب ہو گئی۔