گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں واضح کمی 

Mar 01, 2024 | 20:00 PM

ایک نیوز :سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کے اعدادوشمار جاری،گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں واضح کمی ہوئی ۔

 رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں 11.48 فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 0.97 فیصد،ایل پی جی کی قیمتوں میں 0.85 فیصد، کوکنگ آئل   اورگھی کی قیمتوں میں 0.44فیصد ،سادہ روٹی کی قیمتوں میں 0.35فیصد، گڑ کی قیمت میں 0.33فیصد ،دال مسور کی قیمتوں میں 0.21 فیصد کمی ہوئی۔

 سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 27.35فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 31.53فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 38.07فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 34.68فیصد رہی۔ 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 29.61 فیصد رہی۔

مزیدخبریں