ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ان کو میں یاد کرانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے توشہ خانہ کا پائن ایپل نہیں بخشا ،وہ بی ایم ڈبلیو کہاں گئی اس کا تو جواب دیں ۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی سے خطاب میں عمرایوب نے کہا کہ یہاں پر یہ لوگ آئین اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں یہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ڈی جی کے خلاف ایف آئی آر نہ کرسکے کیونکہ اے این ایف اپنے موقف پر قائم تھی۔عطاتارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کو یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ وقت ایک سا نہیں رہتا کہتے تھے کہ جیلوں میں کھانا بند کردیں گے کیا 2018 میں یہ چور دروازے سے نہیں آئے؟ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ان کے امیدواروں کی مہم چلائی یہاں پر محمود خان اچکزئی نے اداروں کی بات کی یہ قابل مذمت ہے۔
ان کا کہناتھا کہ اس الیکشن میں آپ خیبرپختونخوا میں جیت گئے تو ٹھیک پنجاب میں ہار گئے تو دھاندلی ہوئی، آئی ایم ایف کو خط معیشت کو ڈبونا چاہتے ہیں یہ آج میں معیشت اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔