ایک نیوز :نوازشریف کو مانسہرہ سے شکست دینے والے شہزادہ گستاسپ نے کہا کہ نوازشریف ہمارے تین مرتبہ رہنے والے وزیراعظم ہیں ، ان کی ہم عزت کرتے ہیں۔
نواز شریف کو مانسہرہ سے شکست دینے والے شہزادہ گستاسپ نے اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی، جب ان سے سوال کیا گیا کہ نوازشریف بھی اسی رکن کے ممبر ہیں ،آپ کی ان سے ملاقات ہوئی تو اس کے جواب میں شہزادہ گستاسپ نے کہا کہ میری نوازشریف سے کبھی ملاقات تو نہیں ہوئی نہ الیکشن مہم کے دوران اور نہ اسمبلی میں نوازشریف ہمارے 3 مرتبہ کے وزیراعظم ہیں، انکی عزت کرتے ہیں،کبھی آمنا سامنا ہوا تو ان سے مل بھی لیں گے۔
واضح رہے کہ آج ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 15 مانسہرہ سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔گزشتہ روز ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 کا فارم 49 جاری کر دیا گیا تھا۔
ریٹرننگ افسران کی جانب سے جاری فارم 49 کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو آزاد امیدوار شہزادہ گشتاسپ خان نے شکست دی، گشتاسپ خان نے ایک لاکھ 5 ہزار 259 ووٹ حاصل کیے اور نواز شریف 80413 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کیا تھا جب کہ انتخابی عذر داری کیس میں ان کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی جس میں انہوں نے حلقے میں ری الیکشن کی استدعا کی تھی۔