نومنتخب سپیکر سردار ایاز صادق سے صادق سنجرانی کی ملاقات 

نومنتخب سپیکر سردار ایاز صادق سے صادق سنجرانی کی ملاقات 
کیپشن: نومنتخب سپیکر سردار ایاز صادق سے صادق سنجرانی کی ملاقات 

ایک نیوز:سردار ایاز صادق سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات،سپیکرقومی اسمبلی منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق سردار ایاز صادق سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات سپیکر چیمبر میں ہوئی ۔ملاقات میں پارلیمانی امور پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق سپیکر اور پیپلزپارٹی کے غلام مصطفی شاہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو ئے۔ حلف اٹھالیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما  اورنومنتخب سپیکر سردار ایاز صادق نے 199،مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے ملک عامر ڈوگر نے 91ووٹ حاصل کئے۔سابق سپیکر راجہ پرویز اشرف نے نومنتخب سپیکر سردار ایاز صادق سے حلف لیاتھا ۔
پیپلزپارٹی کے رہنما اور نومنتخب ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ  نے 197،مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے جنید اکبر نے 92ووٹ حاصل کئے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے ڈپٹی سپیکر غلام مصظفی شاہ سے حلف لیا۔
ن لیگ کےایازصادق نےسپیکرقومی اسمبلی منتخب ہونےکےبعدعہدےکاحلف اٹھالیا۔