ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا ،فاروق ستار

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا ،فاروق ستار
کیپشن: ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا ،فاروق ستار

ایک نیوز :ملک کو اس وقت شدید معاشی بحران کا سامنا ہے ،میں تینوں بڑی جماعتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ملک کو سنگین معاشی حالات سے نکالنے کے لیے ملکر کام کریں ۔

تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما  فاروق ستارنے کہا کہ آج سولہویں قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کا عمل بھی مکمل ہوا ،بہت مشکل حالات میں آپ نے یہ مناصب سنبھالے ہیں ،یہ مشکل راہ اور کانٹوں کی سیج ہے ،اس ایوان کو دانشمندی  اور متانت کے ساتھ چلانا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ کل سے اسمبلی کے حالات  مشکل صورتحال کو ظاہر کر رہے ہیں ،میں سبکو کہتا ہوں کہ ملک کو اس وقت شدید معاشی بحران کا سامنا ہے ،میں تینوں بڑی جماعتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ملک کو سنگین معاشی حالات سے نکالنے کے لیے ملکر کام کریں ،ایک دوسرے پر الزام تراشی کا عمل پہلے دن سے ہی شروع ہو چکا ہے ،میرے دائیں جانب بیٹھے اراکین کو کہنا چاہتا ہوں کہ آج آپ جس صورتحال سے گزر رہے ہیں اس سے ہم گزر چکے ہیں ، غربت مہنگائی اور بے روزگاری ہر شہری کا مسلئہ ہے بڑی سیاسی جماعتوں سے امید رکھتا ہوں بحران سے نکلنے کے لیے کوشش کریں گے ۔