جلاؤ گھیراؤ کیس میں ڈاکٹریاسمین ر اشد کی ضمانت منظور

جلاؤ گھیراؤ کیس میں ڈاکٹریاسمین ر اشد کی ضمانت منظور
کیپشن: جلاؤ گھیراؤ کیس میں ڈاکٹریاسمین ر اشد کی ضمانت منظور

ایک نیوز:انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں سابق وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کی درخواست ضمانت منظور کرلی ۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا ۔

تھانہ گلبرگ پولیس نے رہنما تحریک انصاف  ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس نےتھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور تھانہ شادمان میں درج مقدمات میں تحریک انصاف کی وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو13مئی2023کو لاہور سے گرفتار کیاتھا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹریاسمین راشد تحریک انصاف کی حکومت میں پنجاب کی وزیرصحت رہ چکی ہیں۔