ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہمارا موقف تھا اسمبلی میں اجنبی لوگ بیٹھے ہوئے ہیں،یہ لوگ مینڈیٹ چور ہیں، اس لیے مزاحمت نہیں کر پارہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آئے گا۔
تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تمام پارٹیوں کا واحد مقصد عوام کی فلاح و بہبود پر ہونی چاہئے،ایک گول میز کانفرنس ہونی چاہئے،سب کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ ہمیں کیا کرنا ہے ۔اسپیکر نے ہمارے احتجاج کے باوجود کوئی رولنگ نہیں دی،اسپیکر کو چاہیے تھا کہ تاخیر کرتے لیکن انہیں جلدی تھی ،کل ہم لیاقت باغ سے پارلیمنٹ تک احتجاج کریں گے، 11 بجے لیاقت باغ میں جمع ہونگے 4 بجے تک پارلیمنٹ پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مخصوص نشستوں کے ساتھ 225 نشستیں بنتی ہیں۔
سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آئے گا،شیر افضل مروت
Mar 01, 2024 | 17:59 PM