ایک نیوز:رہنما مسلم لیگ ن راناثنااللہ کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمیشہ رہنمائی ملی ہے انہیں کہیں جانے نہیں دیں گے۔
سابق وزیرقانون راناثنااللہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان اور نوازشریف کی ون آن ون ملاقات ا چھی رہی۔ ووٹ مانگنے کی نیت سے نہیں آئے تھے۔ ملاقات میں قومی معاملات پرغور کیاگیا۔مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ بہت شفیق ہیں۔سربراہ جے یو آئی کی ہم سے کوئی ناراضگی نہیں ۔جو احترام میاں نواز شریف کی نظر میں اور مولانا کی نظر میں نواز شریف کا ہے وہ مثالی ہے۔ہمیشہ ایک دونوں نے ایک دوسرے کی بات مانی ہیں۔
راناثنااللہ کاکہنا تھاکہ فضل الرحمان نے نوازشریف کو انتخابی نتائج پر اپنے موقف سے آگاہ کیا۔سربراہ جے یو آئی ہمارے رہنما ہیں ہم نے سخت وقت گزارا ہے۔ون آن ون ملاقات میں پاکستان کی بہتری کے لئے کسی نتیجہ پر پہنچیں ہوں گے۔
صدر ن لیگ پنجاب کاکہنا تھا کہ محمود خان اچکزائی ایک معتبر اور محب وطن سیاست دان ہیں ۔محمود خان اچکزائی کو بھی ساتھ جوڑیں گے۔
واضح رہے کہ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے ایک روز قبل قومی اتحاد میں شمولیت کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کیا تھا ۔فضل الرحمان آج قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ میں بھی حصہ نہیں لیا جبکہ صدر اور چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ووٹ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کررکھا ہےہ۔
یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کورد کردیا تھا۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ جے یو آئی (ف) کی نظر میں پارلیمنٹ نے اپنی اہمیت کھودی ہے، لگتا ہے فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے، انتخابی دھاندلی میں 2018 کا بھی ریکارڈ توڑ دیا گیا۔