مریم نواز سے برٹش ہائی کمشنر کی ملاقات

Mar 01, 2024 | 17:43 PM

ایک نیوز :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے برٹش ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے  ملاقات کی ،برٹش ہائی کمشنر نے مریم نواز کوپہلی خاتون وزیراعلی بننے پر مبارکباددی ۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں  برٹش ہائی کمشن لاہور آفس کی سربراہ کلاراسٹرینڈ ہوج بھی موجود تھیں،برٹش ہائی کمشنر نے وزیراعلی مریم نواز شریف کے لئے نیک تمناؤں اظہار کیا ۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے برٹش ہائی کمشنر  کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقا ت میں پنجاب کے طلبا کے لئے اعلی برطانوی یونیورسٹیوں میں سکالر شپ  بڑھا نے پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گورنس اور شفافیت پر اپنے ویژن سے آگاہ کی،ڈیجیٹل پنجاب کے ویژن پر بات چیت ہوئی ،برطانوی ہائی کمشنر نے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کو سراہا۔

اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہپنجاب کو ڈیجیٹلائزیشن کے جدید دور میں لے جانا چاہتے ہیں، آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے لئے برطانوی اداروں کو ممکنہ سہولتیں فراہم کریں گے ۔وزیر اعلی مریم نواز نے پنجاب بالخصوص لاہور میں آئی ٹی پارک  کے پراجیکٹ سے آگاہ کیا،ملاقات میں پنجاب میں گرلز ایجوکیشن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ، موسمیاتی تبدیلی اورماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے ائیر کوالٹی انڈکس ٹیکنالوجی کے تبادلے پر گفتگوہوئی۔مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں  آئی ٹی،ٹوئن ٹاورز کا پراجیکٹ بہت جلد شروع کیا جائے گا۔

مزیدخبریں