ایک نیوز:سرفرازبگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق سرفراز بگٹی کے مقابلے میں کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی وصول نہیں کئے ۔
سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کا کہنا ہے کہ بلامقابلہ وزیراعلیٰ نامزد ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ کے لیے کل ہفتے کو ایوان میں رائے شماری ہوگی۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر 11بجے منعقد ہوگا۔
نومنتخب وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی کی تقریب حلف برداری کل شام کوگورنرہاؤس میں ہوگی،نومنتخب وزیراعلیٰ سےگورنربلوچستان عبدالوالی حلف لیں گے۔
صدر مسلم لیگ ن اور نامزد وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی سرفراز بگٹی کو بلا مقابلہ وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نامزد وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ امید ہے سرفراز بگٹی جمہوریت کے استحکام و تسلسل اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایک متحرک کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد حال ہی میں سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیاتھا۔سرفراز بگٹی نے عام انتخابات سے قبل نگران وزیرداخلہ داخلہ کی حیثیت سے استعفیٰ دے کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی ۔
شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارلیمانی ارکان اور اتحادیوں کی مشاورت سے سابق نگران وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کو بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے امیدوار نامزد کیاتھا۔
بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے علی مدد جتک کے نام پر بھی غور کیا گیا تاہم حتمی مشاورت کے بعد سرفراز بگٹی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔