پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط :قومی اسمبلی میں پہلی تحریک استحقاق

پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط :قومی اسمبلی میں پہلی تحریک استحقاق
کیپشن: پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف کو خط :قومی اسمبلی میں پہلی تحریک استحقاق

ویب ڈیسک:پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے خلاف قومی اسمبلی میں پہلی تحریک استحقاق جمع کرا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک استحقاق مسلم لیگ ن کے ارکان شاکر بشیر اعوان اور رشید اکبر خان نوانی نے جمع کرائی۔ تحریک استحقاق کے متن کے مطابق پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط  میں اسمبلیوں کے آڈٹ کا لکھا ہے۔ اقتدار جانے سے ہوش و حواس کھونے والوں سے ایسی ہی توقع کی جاسکتی ہے۔
تحریک کے متن کے مطابق حق حکمرانی عوام کا حق ہے، عوام نے انتخابات میں آئین کے تحت حق حکمرانی دیا۔ پاکستان کے اقتدار اعلی میں بیرونی مداخلت کی دعوت سے ہمارا استحاق مجروح ہوا ہے۔ عوام کا استحقاق مجروح ہونے کی تحریک ایوان میں زیربحث لائی جائے۔