پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے ، کوئی بھی اسے ہدایات نہیں دے سکتا،دفتر خارجہ

Mar 01, 2024 | 16:42 PM

ایک نیوز :ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ  کوئی بھی ملک پاکستان کو ہدایات نہیں دے سکتا، پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے پاکستان آئی پی منصوبے کو اہم سمجھتا ہے اور توانائی کا حصول ترجیحات میں ہے, امریکہ سے یمن اسلحہ اسمگلنگ میں گرفتار باشندوں تک قونصلر رسائی مانگی ہے جس کے بعد شناخت کی تصدیق ہو گی۔

تفصیلات کےمطابق صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن پر کابینہ توانائی کمیٹی فیصلہ کر چکی ہے پاکستان منصوبے کو اہم سمجھتا ہے اور توانائی کا حصول ترجیحات میں ہےتوانائی کمیٹی نے پہلے مرحلے میں پاکستان میں 80 کلومیٹر پائپ لائن کی تعمیر کی منظوری دی ہے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کوئی بھی ملک پاکستان کو ہدایات نہیں دے سکتا پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے ہم پاکستان کے اندرونی معاملات پر اپنے آزادنہ فیصلے کرنے ہر یقین رکھتے ہیں ابھی تک آئی پی میں کسی تیسرے ملک کے شمولیت کا علم نہیں ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ یمن میں حوثیوں کو اسلحہ اسمگلنگ میں امریکہ کے ہاتھوں گرفتار باشندوں پر امریکی  محکمہ انصاف کی رپورٹس دیکھی ہیں تاہم ان گرفتار باشندوں کی شہریت کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی ان کی شناخت کی تصدیق کے لیے امریکہ سے قونصلر رسائی مانگی ہےقونصلر رسائی ملنے کے بعد ہی ان گرفتار شدگان کی شہریت کی تصدیق کر سکتے ہیں معاملے پر اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے رابطہ میں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے مسلم کانفرنس کے دھڑوں پر پابندی کو تسلیم نہیں کرتا وہ 8 کشمیری جماعتوں پر پابندی عائد کر چکا ہے فوری طور پر پابندیاں اٹھائے۔

مزیدخبریں