اےایس پی شہربانونقوی خاندان سمیت سعودی شاہی خاندان کی مہمان بنیں گی

Mar 01, 2024 | 16:14 PM

ایک نیوز:اےایس پی شہربانونقوی خاندان سمیت  سعودی شاہی مہمان بنیں گی۔

تفصیلات کےمطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نےسفارتخانےمیں اےایس پی شہربانونقوی سےملاقات کی۔
ترجمان سعودی سفارتخانے کےمطابق اےایس پی شہربانو اوراہلخانہ سمیت شاہی مہمان ہوں گی،شہربانو اوراہلخانہ کےشاہی مہمان کی حیثیت سےدورہ ریاض کا اہتمام کریں گے۔
ترجمان سعودی سفارتخانےکےمطابق سعودی سفیر نےنوجوان پولیس افسر کی جرات کو خراج تحسین پیش کرنےکیلئےسفارتخانےمدعو کیا۔

واضح رہےکہ چندروزقبل بہادر پولیس افسر سیدہ شہر بانو نقوی نےلاہور کی اچھرہ مارکیٹ میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچایاتھا۔

مزیدخبریں