نوازشریف سے ملاقات میں مولانافضل الرحمان کے گلے شکوے

Mar 01, 2024 | 16:14 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کے گلے شکوے،  شکایات کے ڈھیر لگادیئے۔
تفصیلات کےمطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف مولانا فضل الرحمان کو منانے ان کے گھر پہنچے۔سربراہ جے یو آئی نے نوازشریف کا بھرپور استقبال کیا۔مولانا فضل الرحمان کے ساتھ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی ، عبدالغفورحیدری اور نور عالم خان  بھی اس موقع پر موجودتھے۔

 مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سربراہ جے یو آئی مولانافضل الرحمان  کو حکومت سازی میں مدد کی درخواست کی ۔

 نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان سے  وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ کی درخواست کی ہے ،مولانا فضل الرحمان نے اپنے تحفظات سے نواز شریف کو آگاہ کیا،نواز شریف نے مولانا کو حکومت کے ساتھ چلنے کی دعوت دی تو مولانا نے جواب دیا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ آپ ہمارے ساتھ آجائیں ۔نوازشریف نے سابق صدر آصف زرداری کےلیے بھی مولانا سے ووٹ مانگا۔

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار ،احسن اقبال اور سعد رفیق ،احسن اقبال، رانا ثناءاللہ بھی نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے ۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے، ہم پہلے بھی انتخابات پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں ، ہمیں ہماری سیٹیں بھی نہیں دی گئیں۔

مزیدخبریں