ایک نیوز:نومنتخب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ نہ کرپشن کریں گےنہ ہونےدیں گے۔
وزیراعلیٰ منتخب ہونےکےبعدعلی امین گنڈاپورکااسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےکہناتھاکہ چیف الیکشن کمشنراستعفیٰ دیں،چیف جسٹس نوٹس لیں اورجوڈیشل انکوائری کرائی جائے،مجھ پرجھوٹی ایف آئی آرزدرج ہوئیں،ایک ہفتے کا ٹائم دیتا ہوں جھوٹی ایف آئی آرز ثابت کرو ،نہ ہوئی تو کارروائی کرئیںگے ۔
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکامزیدکہناتھاکہ نہ کرپشن کریں گے نہ ہونے دیں گے، میں دیکھتا ہوں کوئی کیسے عوام کا پیسہ لوٹتا ہے نشان عبرت بنائیں گے، امن وامان ہمارےلئے ترجیح ہے ،دہشتگردی کے خلاف جہاد کریں گے ، صوبے کے معاشی حالت سدھاریں گے ۔
علی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ ٹوورزم کو فروغ دیں گے، مائننگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں گے ، صوبے کا حق دینا ہو گا ، بے روزگاری پر قابو پائیں گے ،خواتین کو حق وراثت دیں گے ، صوبے میں ہیلتھ کارڈ کا یکم رمضان سے اجرا کرینگے ، لنگر خانے اور یتیم خانے فعال کریں گے ،غریب کی آوازبن کرصوبےکی خدمت کریں گے۔