ڈیٹا بیس ہب اور ڈیٹا بیس اتھارٹی کےلئے تجاویز طلب 

Mar 01, 2024 | 12:56 PM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم  نوازنے ملک کے پہلے مستند ڈیٹا بیس ہب اور ڈیٹا بس اتھارٹی کیلئے تجاویز طلب کرلیں

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ملک کی تاریخ میں پنجاب کا پہلا مستند ڈیٹا بیس ہب اور ڈیٹا بیس اتھارٹی کےلئے تجاویز اور سفارشات پر غورکیاگیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہنا تھاکہ پنجاب کے پہلے ڈیٹا بیس کی تشکیل سے معاشی پالیسی سازی میں مدد ملے گی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےپنجاب کی آبادی کامربوط او رمستندڈیٹامرتب کرنےاورڈیٹا بنک میں پنجاب کےہر فرد اور خاندان کے بارے میں معاشی اور سماجی معلومات کے اشارئیے شامل کرنے ہر بچے کی پیدائش پر ڈیٹا خود بخود اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ وضع کرنے کی ہدایت کی۔
مستند اور جامع ڈیٹا کی مدد سے سوشل پروٹیکشن پروگرام میں آسانی ہوگی، جامع اور مستند ڈیٹا ہب سے حقیقی مستحق عوام کو ریلیف میں آسانی بھی ہوگی ،پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری پراجیکٹ پر پیش رفت پراجلاس میں جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں پنچاب میں باہر سے آکر بسنے والے کے اعدادوشمار بھی مرتب کرنے کا جائزہ لیاگیا،پاپولیشن ڈیٹا کی تشکیل کے لئے قلیل المدتی اور طویل المدتی طریقہ کار پر غورکیاگیا۔
مریم اورنگ زیب کی سربراہی میں13 رکنی ٹیکنکل ورکنگ گروپ قائم کیاگیا،ٹیکنکل ورکنگ گروپ میں ایم این اے بلا ل کیانی ،متعلقہ افسران ،سٹیٹکس ماہرین شامل سابق سینٹر پرویز رشید ،ارکان اسمبلی مریم اورنگ زیب ،عظمی بخاری،ثانیہ عاشق، ڈاکٹر امجد ثاقب شامل،چیف سیکرٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکریٹریز، چیئر مین پی آئی ٹی بی،سی ای اوز پی ایس پی ،اربن یو نٹ اور دیگر حکام بھی موجودہونگے۔

مزیدخبریں