وزیراعلیٰ بلوچستان کاانتخاب،کاغذات نامزدگی آج جمع کرائےجائیں گے

Mar 01, 2024 | 10:13 AM

ایک نیوز:وزیراعلیٰ بلوچستان کےانتخاب کیلئےکاغذات نامزدگی آج جمع کرائےجائیں گے۔
ذرائع کےمطابق وزارت اعلیٰ کے امیدوار شام پانچ بجے تک کاغذات سیکرٹری اسمبلی کے دفتر جمع کرائیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شام چھ بجے ہوگی۔

کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعدقائدایوان کےچناو کےلئے ووٹنگ کل ہوگی، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئےبلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل دن گیارہ بجے ہوگا۔
  نومنتخب وزیراعلیٰ کل شام وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے،گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ نئےو زیراعلیٰ سےحلف لیں گے۔

مزیدخبریں