سردار ایاز صادق سپیکر ،غلام مصطفی شاہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ،حلف اٹھالیا

Mar 01, 2024 | 14:37 PM

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق سپیکر اور پیپلزپارٹی کے غلام مصطفی شاہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو ئے۔ حلف اٹھالیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما  اورنومنتخب سپیکر سردار ایاز صادق نے 199،مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے ملک عامر ڈوگر نے 91ووٹ حاصل کئے۔سابق سپیکر راجہ پرویز اشرف نے نومنتخب سپیکر سردار ایاز صادق سے حلف لیاتھا 

پیپلزپارٹی کے رہنما اور نومنتخب ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ  نے 197،مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے جنید اکبر نے 92ووٹ حاصل کئے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے ڈپٹی سپیکر غلام مصظفی شاہ سے حلف لیا۔

ن لیگ کےایازصادق نےسپیکرقومی اسمبلی منتخب ہونےکےبعدعہدےکاحلف اٹھالیا۔ 

راجا پرویز اشرف نے پولنگ کے بعد ووٹنگ کی گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعداعلان کیاکہ سردار ایاز صادق 199 ووٹ لیکر  اسپیکر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے۔

اسپیکر منتخب ہونے کے بعد ایاز صادق ملک عامر ڈوگر کی نشست پر گئے اور ان کے ساتھ مصافحہ کیا، ایاز صادق نے حامد رضا اور عمر ایوب خان سے بھی مصافحہ کیا جبکہ یوسف رضا گیلانی نے پرجوش طریقے سے گلے لگاکر ایازصادق کو مبارکباد دی۔ 

قبل ازیں قومی اسمبلی کے اجلاس سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر نے اظہار خیال کرنا شروع کیا تو سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے شور شرابہ شروع کر دیا، جس پر اسپیکر نے کہا کہ جب آپ لوگ بات کر رہے تھے تو سب نے خاموشی سے سنا، آپ لوگوں کو بھی دوسروں کو خاموشی سے سننا چاہیے۔ 

  سپیکرراجہ پرویزاشرف نےنومنتخب سپیکرایازصادق سےحلف لیا،اورنومنتخب سپیکرایازصادق نےعہدےکاچارج سنبھال لیا۔

سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس جاری،ڈپٹی سپیکرکےانتخاب کاعمل شروع ہوگیا۔

صدرن لیگ اورنامزدوزیراعظم میاں شہبازشریف نےسردارایازصادق کوسپیکرمنتخب ہونےپرمبارکباددی۔

شہبازشریف کاکہناتھاکہ سردار ایاز صادق نے تیسری مرتبہ سپیکر منتخب ہوکر ایک منفرد مثال قائم کی ہے،سردار ایاز صادق تجربہ کار اور باصلاحیت سیاستدان ہیں، سردار ایاز صادق جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔

محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتےہوئےکہناتھاکہ پاکستان انتہائی خطرناک حالات سے گزر رہا ہے، اسٹیبلشمنٹ آئین سے کھلواڑ کرتی ہے، لوگ اس ایوان کو بکرا منڈی بنانا چاہتے ہیں جو بکتا ہے وہ وفا دار جو نہیں بکتا وہ غدار ہوتاہے،میاں نواز شریف ووٹ کو عزت دینے کی بات کرتے تھے آپ قرارداد پاس کرلیں کے اسٹیبلشمنٹ اور جاسوسی اداروں کا کوئی رول نہیں ہوگا ،یہ پارلیمنٹ پاکستان کی داخلی معاملات کا فیصلہ کرے گی ان کو سیاست سے باہر نکلنا ہوگا جو آئین کو مانتا ہے اس جج اور جنرنیل کو سلام کرتے ہیں۔

محمودخان اچکزئی کامزیدکہناتھاکہ  بہت سارے سیاسی کارکنوں نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں ان کو بھی ہیروز ڈیکلیئر کریں آج ساری پارٹیاں وعدہ دیں کہ یہ پارلیمنٹ طاقت کا سر چشمہ ہوگی، ایک ایک ارب روپے لوگوں سے لیے گئے پاکستان ہمارا ملک ہے آئیں سب توبہ کریں، اس ایوان میں موجود لوگ قابل لوگ ہیں پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائے گا ۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس 3مارچ دن 11بجے تک ملتوی کردیا۔

مزیدخبریں