فافن کی الیکشن کمیشن کے استعفیٰ سے متعلق شعیب شاہین کے دعوے کی تردید 

Mar 01, 2024 | 00:41 AM

ایک نیوز:فافن نےالیکشن کمیشن کےاستعفیٰ سےمتعلق پی ٹی آئی رہنماشعیب شاہین کےدعوےکی تردیدکردی۔
تفصیلات کےمطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ فافن نے مطالبہ کیا ہےکہ الیکشن کمیشن کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔جس پرفافن نےایک اعلامیہ جاری کیاہے۔
اعلامیہ کےمطابق فافن نے کبھی بھی الیکشن کمیشن سے استعفیٰ کا مطالبہ نہیں کیا،سیاسی رہنما آزاد سول سوسائٹی گروپوں کو اپنی سیاست میں نہ گھسیٹیں،سیاسی رہنما عوامی بیانات دینے سے پہلے اپنا ہوم ورک کریں۔
فافن اعلامیہ کےمطابق الیکشن کمیشن کو ڈیٹا اینالیٹکس اور فرانزک کا استعمال کرتے ہوئے قانونی طور پر چیلنج شدہ حلقوں کے کسی بھی آڈٹ کی قیادت کرنی چاہیے،اس طرح کے آڈٹ میں آزاد مبصرین کے ساتھ سیاسی جماعتوں اور متعلقہ امیدواروں کے نمائندوں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں