افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی عہدے سےمستعفی

افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی عہدے سےمستعفی
کیپشن: افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی عہدے سےمستعفی

ایک نیوز :افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق سابق سفارت کار محمد صادق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی کے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ’تین برس سے افغانستان کیلئے بطور پاکستان کا نمائندہ برائے خصوصی کے فرائض سرانجام دینے کے بعد میں نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ اب میرے لئے وقت آگیا ہے کہ میں اپنے ذاتی امور بشمول خاندان، کتابوں، ماحولیات اور زراعت پر توجہ دوں‘۔


 محمد صادق نے لکھا کہ وہ وزیر اعظم اور دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کے خصوصی نمائندے کے طور پر ان کی مکمل حمایت کیلئے شکر گزار ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنے تمام ساتھیوں کی کاوشوں اور سخت محنت کو سراہتا ہوں جنہوں نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے امور پر طویل عرصے تک کام کیا‘۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھیج دیا ہے جو کہ قبول کرلیا گیا ہے۔