ایک نیوز :رواں سال چین میں ہونیوالے کینٹن فیئر 2023 کا معاملہ بگڑنے لگا۔لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر اور نائب صدر میں اس حوالے سے ٹھن گئی ۔
صدر لاہور چیمبر اف کامرس نے نائب صدر خواجہ عدنان بٹ کو کینٹن فئیر 2023 کی مینجمنٹ کمیٹی کا انچارج بنایا جنہوں نے ابھی تک ایک بھی اجلاس نہیں بلایا۔سینئر نائب صدر ظفر اقبال چودھری اس معاملے پر خفا اور تنقید کر رہے ہیں۔
سینئر نائب صدر ظفر محمود کا کہنا تھا کہ کینٹن فئیر کے معاملے میں صدر لاہور چیمبر نے مجھے اعتماد میں نہیں لیا۔ ہم لاہور چیمبر میں 50 فی صد کے پارٹنر ہیں، کمیٹی بناتے مشاورت کرنا چاہیئے تھی
صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور کا کہنا تھا کہ کسی بھی کمیٹی اور وفد کا سربراہ بنانا میرا صوابدیدی اختیار ہے۔ تمام معاملات کو نمٹانے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ چین نے کینٹن فئیر 2023 میں شرکت کے لئے سب سے زیادہ کوٹہ پاکستان کو دیا۔ رواں سال پاکستان سے ہزاروں تاجر کینٹن فئیر میں شرکت کریں گے۔