ایک نیوز :وفاقی دارالحکومت میں واقع قائد اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹلز کو پولیس کی معاونت سے خالی کروا لیا گیا۔
سپیشل پولیس فورس تعلیمی اداروں میں تعینات کی جائے گی تاکہ محفوظ تعلیمی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور والدین نے بروقت کارروائی پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان اور اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھاکہ تعلیمی اداروں میں سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کسی قسم کا کوئی خلل برداشت نہیں کیا جائے گا۔تعلیمی اداروں کی فضاء کو تحقیقی اور تخلیقی امور کے لئے سازگار بنایا جائے گا،پرتشدد واقعات کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔