شارٹ فلم نورکانز کی بیسٹ ہیتلھ فلم کیٹگری کے لئے منتخب

Mar 01, 2023 | 21:25 PM

ایک نیوز :پاکستانی فلموں کی کامیابی کا سلسلہ جاری، شارٹ فلم نورکانز کی بیسٹ ہیتلھ فلم کیٹگری کے لئے منتخب ہوگئی۔

کانز فلمی میلے میں منتخب ہونے والی پاکستانی فلم نور میں ثروت گیلانی ، عمیر رانا ، تنیشا شمیم نے مرکزی کردار ادا کیا۔  یوٹیوب چینل سی پرائم کے لئے تیار کی گئی۔ اس فلم کے ساتھ کانز فلمی میلے کے لئے یہ دوسری فلم ہے جس نے کانز میلے میں کامیابی حاصل کی۔ نور فلم کا مقابلہ استونیا کی شارٹ فلم مائی گفٹ سے ہوا، جس میں یہ فلم بیسٹ ہیتلھ فلم کی کیٹگری میں منتخب ہوئی۔

 میلے کے لئے ایک اور پاکستانی فلم پہچان بھی بیسٹ ہیومن رائٹس فلم کی کیٹگری کے لئے نامزد ہوئی تاہم یہ فلم کامیابی حاصل نہیں کرسکی۔ اس فلم کے مقابلے میں انڈونیشن فلم میکر کی فلم تھری فیس آف شریعیہ منتخب ہوئی۔

نور شارٹ فلم کی کہانی ایک ایسی بچی کی ہے جو کہ بینائی کے مسائل کا شکار ہوتی ہے لیکن اس کے گھر والوں اس مسئلے کو سمجھنے کو تیار نہیں ہوتے۔

یاد رہے کہ یہ ثروت گیلانی کی دوسری فلم ہوگی جو کہ کانز فلمی میلے میں کامیاب ہوئی۔ گذشتہ برس کانز میلے میں پہلی مرتبہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ فلم نے کامیابی حاصل کی۔

مزیدخبریں