ایک نیوز :محکمہ موسمیات نے سعودی عرب میں رمضان کے دوران معمول سے زیادہ بارش کی پیشگوئی کردی۔
ملک کے قومی مرکز برائے موسمیات کے ایک تجزیہ کار کے مطابق سعودی عرب کے کئی علاقوں میں رمضان کے دوران بارش زیادہ ہوگی۔
تجزیہ کار عقیل العقیل کا کہنا تھا کہ رمضان کے آغاز میں ملک کے شمالی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں موسم معتدل رہے گا۔ رواں برس رمضان موسم بہار میں آ رہا ہے لہذا ہوا میں نمی کا دباؤ بڑھ جائے گا جبکہ درجہ حرارت بھی معمول سے ایک ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہوگا۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ مکہ اور ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت رمضان کے آخر میں بڑھے گا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب میں رمضان 23 مارچ سے شروع ہوجائیں گے، گو کہ حتمی تاریخ کا اعلان 22 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔