ایک نیوز :عالمی ماہر موسمیات نے پاکستان اور بھارت میں اس سال مارچ کے آخر سے مئی تک شدید گرمی کی لہروں کی پیشگوئی کردی۔
عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس کے مطابق پاکستان اور بھارت میں خشک سردی سے رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا جب کہ دونوں ممالک میں مئی کے آخر میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت کم ہوسکتی ہے۔
عالمی ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم بہار کی ابتدا اور وسط میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا، مغربی ہوائیں شمالی افغانستان، شمالی پاکستان اور بھارت میں بارشوں کا باعث بنتی ہیں۔
جیسن نکولس نے کہا ہے کہ سری لنکا اور جنوبی بھارت میں پری مون سون بارشوں کا بھی امکان ہے۔