بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ 

Mar 01, 2023 | 20:22 PM

ایک نیوز :این اے265/ کے ضمنی انتخابات کے معاملے پر بلوچستان ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب کرانے سے روک دیا۔
تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عامر رانہ پر مشتمل دو رکنی بینج نے قاسم سوری کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ دیا،قاسم سوری نے الیکشن کمیشن کے ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت نے خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہونے والی منورہ منیر کو بھی ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ پر الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے16 مارچ کو پولنگ کی تاریخ مقرر کی تھی ۔  2 اکتوبر 2019ء کو الیکشن ٹریبونل کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کے نوٹیفکیشن کے بعد قاسم سوری نے اپنی نشست ہارنے کے خلاف الیکشن ٹربیونل کے فیصلے اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو سپریم کورٹ میں 2019 میں چیلنج کیا اور سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل کیا تھا ۔

مزیدخبریں