پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

پشاور زلمی کاکراچی کنگز کو جیت کے لیے 198 رنز کا بڑا ہدف
کیپشن: پشاور زلمی کاکراچی کنگز کو جیت کے لیے 198 رنز کا بڑا ہدف

ایک نیوز :پاکستان سپر لیگ PSL8 کے 17 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو24رنز سے شکست دیدی ۔

تفصیلات کےمطابق راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل PSL8کے اہم میچ میں کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے197رنزبنائے ۔کراچی کنگز کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 173رنز بنا سکی۔کراچی کنگز کے میتھیو ویڈ نے 41 گیندوں پر 53 رن بنائے جب کہ عماد وسیم نے 30 گیندوں پر 57 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پشاور کے عظمت اللہ  عمارزئی اور عامر جمال نے 3،3 جب کہ مجیب الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

محمد عامر کی تباہ کن بولنگ کے باعث پشاور زلمی کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا، عامر نے پہلے محمد حارث اور پھر کپتان بابراعظم کو اپنی ان سوئنگ بولنگ سے چلتے کیا۔

ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد نوجوان بیٹر حسیب اللہ نے جارحانہ انداز اپنایا اور کوڈ مور کے ساتھ 83 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ حسیب اللہ 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس موقع پر پاوول کوڈ مور کا ساتھ دینے آئے اور انہوں نے بھی جارحانہ روپ اپنایا۔ پاوول 64 اور کوڈ مور 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کراچی کے محمد عامر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کو کم سے کم ٹوٹل تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔پشاور کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ وہ کراچی کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، آج کے میچ کے لیے ٹیم میں چند تبیدلیاں کی گئی ہیں۔

میچ سے قبل کراچی کنگز نے  پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔کراچی کنگز کے کھلاڑی شعیب ملک نے فینز کے ساتھ سیلفیز بھی بنوائیں