ایک نیوز :سپریم کورٹ کی طرف سے الیکشن کی تاریخ کا حکم ملنے کے بعدگورنر خیبر پختونخواغلام علی کا بھی اہم بیان سامنے آگیا ۔
تفصیلات کےمطابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔ان کا کہناتھا کہ ہم سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کریں گے ۔سارے ادارے الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوں گے ، الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے ہم اور الیکشن کمیشن مشاورت کرلیں گے اس کے بعد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کمیشن سے بھی بات کریں گے،وہ ہمیں خط لکھتے ہیں ورنہ ہم خط لکھیں گے کہ کیا کریں۔ان کا کہناتھا کہ اس سارے پراسس میں سب سے بڑی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوتی ہے ۔