کرکٹ کے سپرسٹار شاہد آفریدی کی آج سالگرہ،مبارکباد کے پیغامات

کرکٹ کے سپرسٹار شاہد آفریدی کی آج سالگرہ،مبارکباد کے پیغامات
کیپشن: Cricket superstar Shahid Afridi's birthday today, congratulations messages

ایک نیوز :قومی کرکٹ ٹیم کے سپر سٹار شاہد آفریدی 43 برس کے ہو گئے ۔مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی تقریب منائی،کیک بھی کاٹے گئے۔

شاہد آفریدی یکم مارچ 1980ء کوخیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پیدا ہوئے ان کامکمل نام صاحبزادہ شاہد احمد خان آفریدی ہے اور وہ پختونوں کے آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے آل راؤنڈر کی حیثیت سے دنیائے کرکٹ میں قدم رکھاوہ اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت دنیا بھرمیں مقبول ہیں وہ اب تک کرکٹ کے تین ورلڈ کپ مقابلوں میں شمولیت کی ہیٹرک کرچکے ہیں۔