عمرے سے واپسی کے بعد آئمہ بیگ کے ٹھمکے  وائرل 

Mar 01, 2023 | 17:40 PM

ایک نیوز :عمرے سے واپسی کے بعد آئمہ بیگ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی عمرے کے بعد ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہےجس پر سوشل میڈیا صارفین آئمہ بیگ پر برہم دکھائی دے رہے ہیں ۔

ویڈیو میں گلوکارہ آئمہ بیگ کو اپنے دوست کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ گلوکارہ نے بلو جینز  جبکہ بلیک اور گرے رنگ کی ٹی شرٹ  پہنی ہوئی ہےاور انہیں انگلش گانے پر سٹپس کرتے  ہوئے بھی دیکھا جا سکتاہے۔ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ڈانس ویڈیو سامنے آنے پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔
کئی صارفین کا کہنا کہ ابھی ایک ماہ قبل جب وہ عمرہ کے لیے گئی تھی تو اللہ نے اپنے گھر بلایا  اس کا دعویٰ کر رہی تھی اور اب واپس کارڈ بی بن رہی ہے۔


ایک صارف کا لکھنا تھا کہ یہ لوگ انہیں چیزوں میں خوش رہتے ہیں ، انہیں فیملی میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ " تو اس نے عمرہ کیا  ہے تو یہ اللہ یا اسکا مسلہ ہے۔اللہ نے اسے اپنے گھر کے قابل سمجھتا تھا تو ہی  وہ جا سکی ہر کوئی اپنی ٹانگ نا گساتا جائے۔

مزیدخبریں