آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ہیڈکوارٹرز انجینئرز ڈویژن راولپنڈی کا دورہ : آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا ہیڈکوارٹرز انجینئرز ڈویژن راولپنڈی کا دورہ : آئی ایس پی آر

ایک نیوز: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نے ہیڈکوارٹرز انجینئرز ڈویژن  راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف نے انجینئرزڈویژن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ  کیا۔ جنرل سید عاصم منیر کو ترکیہ اورشام کے زلزلے کے دوران پاک فوج کی ریسکیو کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اربن سرچ اینڈ ریسکیو کے ارکان سے ملاقات بھی کی۔ 

سپہ سالار نے ریسکیو ٹیموں کی متاثرہ علاقوں میں کوششوں  کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے ترکیہ اورشام کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پربھی اظہار خیال کیا۔