ایک نیوز : راہل گاندھی جو ان دنوں برطانیہ کے دورے پر نئے گیٹ اپ میں نظر آئے ہیں۔ داڑھی چھوٹی کرالی ، سوٹ پہن لیا۔
بھارت کی سب سے قدیم سیاسی جماعت کانگرس کے سربراہ راہل گاندھی کیمبرج یونیورسٹی میں لیکچر دینے پہنچے ہیں۔ راہل گاندھی اس نئے روپ میں کافی پرکشش نظر آ رہے ہیں۔
راہل گاندھی تراشی ہوئی داڑھی اور مونچھ میں نئے روپ میں ٹائی کوٹ پہنے نظر آ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ 7 ستمبر 2022 سے بھارت جوڑو یاترا کے آغاز کے بعد سے راہل گاندھی کئی ریاستوں سے گزرے۔ راہل گاندھی نے پوری یاترا کے دوران اپنی داڑھی مونچھ بال نہیں منڈوائے اور نہ ہی بال کٹوائے۔
خیال رہے کہ راہل گاندھی برطانیہ میں 7 دن قیام کریں گے اور ان کا دورہ کیمبرج یونیورسٹی میں لیکچر سے شروع ہوگا۔ کیمبرج کے بزنس اسکول کے سابق طالب علم راہل گاندھی 'لرننگ ٹو لسن ان دی ٹوئنٹی فرسٹ سنچری کے موضوع پر طلبا سے خطاب کریں گے۔ اس دوران وہ ہندوستان اور چین کے تعلقات پر بھی بات کریں گے۔