اسلام آباد یونائیٹد کے کھلاڑی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر

Mar 01, 2023 | 16:45 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پی ایس ایل کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر ٹائمل ملز انجری کی وجہ سے پی ایس ایل میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ فاسٹ باؤلر کو انگلینڈ میں ٹریننگ کے دوران انجری ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  ٹائمل ملز  پہلے سے انجری کا شکار تھے جو ٹھیک ہونے کی بجائے دوبارہ بگڑ گئی ہے۔

ٹائمل ملز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کو آخری 5 میچز کے لیے 27 فروری کو جوائن کرنا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے نوجوان فاسٹ بولر ذیشان ضمیر بھی فٹنس مسائل کا شکار ہیں۔ جارحانہ بلے باز کولن منرو نے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرلیا ہے، ان کی ایکسرے رپورٹ کلیئر آئی ہے اور وہ اگلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔کولن منرو کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں گیند لگی تھی جس کی وجہ سے انکا فٹنس ٹیسٹ کروایا گیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ اپنا اگلا میچ جمعہ کو کراچی کنگز کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گی۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے سیزن  8  کیلئے انگلش کرکٹر ایلیکس ہیلز پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایلیکس ہیلز  پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔ جس سے اسلام آباد کا ٹا  ٹاپ آرڈر مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ الیکس ہیلز آئندہ  میچز میں   اسلام آباد یونائٹیڈ کو سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔ ایلیکس ہیلز نے پاکستان پہنچنے کے بعد   ٹیم ہوٹل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے  اسکواڈ کو جوائن کرلیا ہے    اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹوئٹراکاؤنٹ پر  ایلیکس کی آمد کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ  اپنا  3 مارچ کو کراچی کنگز کیخلاف راولپنڈی میں مدمقابل ہو گی۔

مزیدخبریں