ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ختم، نواز شریف کی متفقہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت

ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ختم، نواز شریف کی متفقہ حکمت عملی اختیار کرنے ہدایت
کیپشن: PML-N consultative meeting over, Nawaz Sharif instructed to adopt a consensus strategy(file photo)

ایک نیوز: سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات 90 روز کروانے کے حکم کے بعد ن لیگ نے اعلیٰ مشاورتی اجلاس بلالیا۔ جس میں نواز شریف نے پارٹی قیادت کواہم ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کے مؤقف سے اتفاق کرلیا۔ وزیر قانون کا مؤقف ہے کہ سپریم کورٹ کا اصل میں فیصلہ چار تین سے آیا اور پٹیشن مسترد ہوگئی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے آئینی اور قانونی نکات پر وزیرقانون اور اٹارنی جنرل نے بریفنگ دی۔ جس کے بعد وزیراعظم نے ن لیگ کے مؤقف پر دیگر اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم اتحادیوں سے آج ہی رابطے کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نوازشریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں فیصلے کے نکات سے آگاہ کیا۔ 

نواز شریف نے پارٹی قیادت کو فیصلے پر متفقہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔