ایک نیوز: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کےبعد بری خبر منظر عام پر آگئی ہے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں اضافہ کردیا ۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 5 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 45 روپے کردی گئی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 7 روپے 77 پیسے بڑھا دی گئی ہے ۔ جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر پٹرولیم لیوی میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد لائٹ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 27 روپے 87 پیسے ہوگئی ہے۔آئی ایم ایف نے پٹرولیم مصنوعات پر 50 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی شرط رکھی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول پر 50 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی عائد ہے ۔ جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس صفر ہے۔