بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ کمی 

Mar 01, 2023 | 14:52 PM

ایک نیوز : مقبول ترین کرپٹو کرنسی بٹ کوائن مارچ 2020 کے بعد رواں ہفتے تیزی سے اپنی قدر کھوتے ہوئے 15 فیصد تک کم ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن ایشیائی سیشن میں 30 ہزار ڈالر پر مستحکم رہنے کے بعد 5 فیصد تک کم ہوکر 28 ہزار 800 ڈالر کا ہوگیا۔

اس سے قبل مارچ 2020 میں بھی بٹ کوائن نے اچانک 33 فیصد تک اپنی قدر کھوئی تھی۔

   بٹ میکس ریسرچ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ بٹ کوائن کا کچھ حصہ دو مرتبہ خرچ ہوا جس سے ٹیکنالوجی پر اعتماد میں کمی آئی۔ بتایا جارہا ہے کہ بٹ کوائن حالیہ دنوں میں تیزی سے بڑھا تھا جس کے بعد اس کی واپس نیچے آنے کی امید کی جارہی تھی۔

دوسری جانب کرپٹو کرنسی ایتھریم بھی ایک ہفتے کی کم ترین سطح ایک ہزار 41 ڈالر 22 سینٹ پر آنے کے بعد بحالی کی جانب جاتے ہوئےایک ہزار 144 ڈالر پر مستحکم ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں