ایک نیوز: بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والا نوجوان روکے جانے پر ٹریفک اہلکاروں پر برہم ہوگیا اور گالم گلوچ شروع کردی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی تاہم جب تھانے منتقل کیاگیا تو معافیاں مانگنا شروع کردیں جس کی دوسری ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئرہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرخ موٹر سائیکل پر سوار نوجوانوں کو ٹریفک اہلکار روکتے ہیں اور ہیلمٹ بارے استفسار اور چالان کی بات سن کر نوجوان بھڑک اٹھتا ہے،گریبان پکڑتا ہے اور گالم گلوچ شروع کردیتا ہے، اس دوران ایک بزرگ شخص بیچ بچاؤکرانے آتے ہیں اور ان کیساتھ بھی نوجوان کا لہجہ سخت ہوتا ہے، انہیں بھی موقع سے جانے کی نصیحت کرتا ہے ۔ اس دوران ویڈٖیو بھی بنائی جاتی رہی جس پر اعتراض کرتے ہوئے موصوف غلیظ زبان استعمال کرتا رہا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان مسلسل غیراخلاقی زبان استعمال کررہاہے۔
بات زیادہ بڑھی تو نوجوان کو موقع سے تھانے پہنچا دیا گیا جہاں سے اس کے رونے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔اس ویڈیو بھی نوجوان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ " مجھے معاف کردیں،میرے ماں باپ کی قسم ہے، دھکا دیا گیا تھا، مجھے معاف کردیں، میں ان کے پائوں پکڑ لوں گا"۔ اسی ویڈیو میں ایک اہلکار اسے بتاتے ہیں کہ پولیس کی برانچیں الگ الگ ہے لیکن محکمہ ایک ہی ہے۔اس ویڈیو کے دونوں حصے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے پولیس کارکردگی کو سراہا۔