ایک نیوز: امریکی قونصل جنرل مکانیول نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں لنکن کارنر کی نئی سہولت کا افتتاح کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں لنکن کارنر منتقل ہو گیا ہے۔ امریکی قونصل جنرل مکانیول نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں لنکن کارنر کی نئی سہولت کا افتتاح کیا ہے۔ امریکی قونصل جنرل ویلیم کے مکانیول نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے جھنگ روڈ پر واقع نیو کیمپس میں نئے لنکن کارنر کے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
#LincolnCorner in Faisalabad has moved! Consul General Makaneole inaugurated a new Lincoln Corner facility at the Government College University, Faisalabad. The new space is bigger, brighter, and equipped to host a wide variety of courses and workshops. pic.twitter.com/OCEzxV85zo
— U.S. Consulate General Lahore (@USCGLahore) March 1, 2023
تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد کمال نے کی۔ یونیورسٹی رجسٹرار، ڈینز اور ڈائریکٹرز بھی ان کے ہمراہ تھے۔ امریکی قونصل جنرل ویلیم مکانیول اور وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر شاہد کمال نے یونیورسٹی اور امریکی سفارتخانہ کے اشتراک سے یونیورسٹی کے دونوں کیمپسز میں قائم کردہ لنکن کارنرز کے ذریعے باہمی تعاون اور تعلیم کے فروغ کے مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے بات کی۔ْ
ایگزیکٹو انچارج لنکن کارنر فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر مظہر حیات اور کنزہ عمر خان نے لنکن کارنر کی اب تک کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحے عمل پر وفد کو بریفنگ پیش کی۔ انہوں نے اولڈ کیمپس کے ساتھ ساتھ نیو کیمپس میں نئے لنکن کارنر کے افتتاح پر امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لنکن کارنر مختلف پروگراموں کے ذریعے پاکستانیوں اور امریکیوں کے مابین کھلی بات چیت، باہمی افہام وتفہیم، خوشحالی اور عوام سے عوام کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لنکن کارنر کے پروگرامز اور وسائل یونیورسٹی کے طلباء، ماہرین تعلیم، صحافی، محققین اور پاکستانی نوجوانوں کو راغب کرتے ہیں۔